BREAKING

ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2450 ہوگئی ہے

Corona virus cases spread to 2450 nationwide, killing 35

ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2450 ہوگئی ہے

 کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 450 ہوگئی ہے۔

اس وائرس سے 35 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا میں مبتلا افراد میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے اور 126 نے اس سے صحت یابی حاصل کرلی ہے۔

 خطرناک بیماری سے 35 افراد جاں بحق

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 920 ہوگئی ہے، سندھ میں 783، خیبر پختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 62 ، گلگت بلتستان میں 190 جب کہ آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا کا شکار ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button