DIYANEWS URDU

Corona virus confirmed in 397 more people in 24 hours

Another 397 victims of coronas; 3277 patients across the country

24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

 

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے اجری رکدہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی ہے جن میں 257 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے جب کہ 17 کی حالت تشویشناک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1493، سندھ میں 881، خیبر پختونخوا میں 405، بلوچستان میں 191، گلگت بلتستان میں 210، اسلام آباد میں 82 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 15 مریض ہیں۔

کورونا کے 35875 ٹیسٹ

کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1933افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے 35875 ٹیسٹ کیے جا چکے۔

اسکولوں کی فیس میں رعایت

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام نجی اسکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے۔ اس دوران اسکولوں کو تمام اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی اسکول کو اساتذہ یا عملے کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button