CORONAVIRUS

Make 100 medicines for the treatment of Corona virus

چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کرونا وائرس کے علاج کے لئے 100 ادویات تیار کر لیں

چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کرونا وائرس کے علاج کے لئے 100 ادویات تیار کر لیں

کرونا وائرس کے انسانی زندگی پر وار کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک متاثرین کی تعداد 14لاکھ سے زائد ، 82ہزار افراد ہلاک جبکہ صحیات ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو اب تک تین لاکھ نو ہزار ہو گئے ہیں ۔ عالمی ماہرین نے دن رات کرونا کیخلاف ویکسین کی تیاری کیلئے ایک کر رہے ہیں تاہم انہیں ابھی تک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی ہے۔اس حوالے سے مبشرلقمان نے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ چین نے جہاں کرونا کو شکست دینے کے معاملے میں دنیا کو پیچھے چھوڑا

وہاں انہوں نے ویکسین کی تیاری کے میدان میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ سینئر صحافی نے کہاکہ چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کرونا وائرس کیخلاف علاج کیلئے 100ادوایات تیار کر لی ہیں ۔ ابتدائی طور پر ماہرین نے 70ہزار ادوایات کا استعمال کیا جو بعد میں 5ہزار تک رہ گئی اب انہوں نے 100ادویات تیار کرنے کے بعد انہیں عالمی ادارہ صحت کو بھیج دی ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ چینی میڈیا کی جاری کر دہ رپورٹس کے مطابق ان ادوایات کو چینی ادارہ صحت نے کلیئر قرار دیا ہے جس کےبعدعالمی ادارہ صحت کی جانب سے ان ادوایات کو کلیئر دینے باقی ہے جیسے ہی وہاں سے منظور ی آتی ہے تو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے وائر س کے علاج ان ادوایات کا استعمال کیا جائےگا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button