MOBILE PRICE

Apple’s new iPhone price and equipped with modern features

New iPhones equipped with Apple's low-cost and modern features

ایپل کے کم قیمت اور جدید فیچر سے لیس نئے آئی فون

 

 ٹیکنالوجی بالخصوص موبائلز، ٹیبلیٹس، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی اپیل نے اپنے صارفین کے لیے ایک نئے موبائل فون کی رونمائی کی ہے۔ اس موبائل کی قیمت انتہائی کم رکھ کر اپیل نے اپنے صارفین کی فون مہنگا ہونے کی شکایت دور کردی ہے۔ یہ فون 24 اپریل سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

ایپل کے اس نئے موبائل کا نام ’’ آئی فون ایس ای‘‘ ہے۔ اس سیریز کا پہلا موبائل ایپل نے 2018 میں متعارف کرایا تھا جسے کافی پسندیدگی ملی تھی تاہم نیا ایس ای فون اُس سے بھی بہتر اور جدید فیچر سے لیس موبائل فون ہے۔ شکل میں آئی فون 8 جیسا اور فیچر کے لحاظ سے آئی فون 11 کی طرح ہے۔

آئی فون ایس ای کی اسکرین 4.7 انچ ہے، پروسیسر 11 پرو ہے جب کہ وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی ہے۔ یہ سنگل کیمرے والا موبائل ہے جس کی ریزولیشن 12 میگا پکسل ہے، اسی طرح سیلفی کیمرے کی ریزولیوشن 7 میگا پکسل ہے۔ کیمرے کا معیار بہترین ہے۔ یہ تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

ایپل کے اس نئے فون کی سب سے خاص بات اس کی قیمت بھی آئی فون 8 اور 11 کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔ امریکا میں اس کی قیمت صرف 399 ڈالر ہوگی۔ موبائل مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کم قیمت کا آئی فون متعارف کر کے ایپل نے سام سنگ اور گوگل جیسی کمپنیوں کے درمیانے درجے کی قیمت والے فونز کو چیلینج کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button