CORONAVIRUS

Corona virus kills more than 146K people worldwide

Corona virus kills more than 146K people All Over the World

Coronavirus kills more than 146K people worldwide

کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، وائرس کے باعث اب تک پوری دنیا میں 21 لاکھ 84 ہزار 704 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 898 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس نے سب سے زیادہ متاثر امریکا کو کیا ہے جہاں اب تک کم از کم 6 لاکھ 78 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 641 تک پہنچ گئی ہے۔

برطانیہ بھی ایک لاکھ سے زائد مریضوں والا چھٹا ملک بن گیا ہے، 24 گھنٹے میں مزید 861 مریضوں کا انتقال ہو گیا جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی۔ فرانس سے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 753 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17ہزار 920 ہوگئی ہے۔

اٹلی میں اب تک 22 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں، اسپین میں مزید 503 افراد کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ بیلجیم میں بھی 417 اموات ہوئی ہیں۔

چین میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کئی ہفتے 3300 کے قریب رکی رہی تاہم  گزشتہ روز اچانک اموات کی تعداد 4600 تک پہنچ گئی، اس کی وجہ ووہان میں لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد اموات میں اضافہ ہے۔

ادھر امریکی صدر نے 3 مرحلوں میں معیشت کی بحالی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو ریاستیں کورونا سے پاک ہیں وہاں سرگرمیاں فوری طور پر بحال ہو سکتی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button