13 areas of Lahore were completely sealed

Pakistan enforce lockdowns to restrict Friday prayers

لاہور کے 13 علاقے مکمل سیل کردیے گئے

 

سیل ہونے والے علاقوں میں سکندریہ کالونی سمن آبادکےمختلف علاق  گوہاوہ بیدیاں روڈ،چائنہ اسکیم گجرپورہ،بیگم کوٹ شاہدرہ ،چاہ میراں،شادی باغ،سمال انڈسٹریزسوسائٹیزسیل کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  رائیونڈسٹی کومکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ صدر،ڈیفنس کےمختلف علاقوں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی،ریلویزکالونی کےانجن شیڈایریاجزوی طور پر بند کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بند کیے گئے علاقوں کوکوروناسےکلیئرہونےتک بحال نہیں کیاجائےگا۔

دوسری جانب ہفتے کے روز وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت کوروناوائرس کی روک تھام سےمتعلق اجلاس میں لاک ڈاؤن کی توسیع پر غور کیا گیا۔  ذرائع کے مطابق  صوبے میں لاک ڈاؤں میں 24 اپریل تک توسیع اور اس کا نوٹیفکیشن جلدجاری ہونےکاامکان  ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ دفعہ144کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات تسلسل برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔