Punjab government extended lockdown until April 14

Punjab government extended lockdown

حکومت نے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے 2 ہفتے تک بندشیں جاری رکھی جائیں گی تاہم ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بحال رہےگی

اسد عمر نے کہا کہ کھانےپینےکی اشیا،ادویات کی دکانیں کھلی رکھنابہت ضروری ہے۔ صوبوں کےوفاق سےموثر روابط کے ذریعے صورت حال سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔ تمام حکومتوں نے کورونا کو پھیلنے سے روکنا ہے۔غریب طبقےکااحساس حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بندشوں سےکوروناوائرس کے پھیلاؤمیں کمی ہوئی ہے،14 اپریل سے پہلے موجودہ بندشیں کم یا زیادہ کرنے کا فیصلہ کرلیں گے۔ کھانے پینےکی اشیا اورادویات کی دکانیں کھلی رکھنابہت ضروری ہے۔ صوبوں کےوفاق سےموثر روابط کے ذریعے صورت حال سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔ تمام حکومتوں نے کورونا کو پھیلنے سے روکنا ہے۔غریب طبقےکااحساس حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام پروازیں ایک ساتھ بحال نہیں کی جائیں گی۔ 4اپریل کوبیرون ملک سے ایک پروازاسلام آبادآئے گی۔ مسافروں کوایئرپورٹ پرقرنطینہ میں رکھ کرٹیسٹ کیاجائےگا۔اندرون ملک پروازیں تاحکم ثانی بندرہیں گی۔

ملک میں مشتبہ کیسزکی تعداد 17ہزار331 ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اس موقعے پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بائیومیٹرک حاضری کااستعمال ترک کردیاجائے۔ پاکستان میں مشتبہ کیسزکی تعداد 17ہزار331 ہے۔ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوا۔

Scroll to Top